بارہمولہ //بارہ مولہ سے دس کلومیٹر دور کائو ہار گائوں میں طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامناہے۔ایک ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کے اس گائوں میں حکومت نے کوئی ہیلتھ سینٹر قائم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے گائوں کے لوگوں کو طبی سہولیات کیلئے سرینگریابارہ مولہ جانا پڑتا ہے۔ایک مقامی شہری الطاف حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہیلتھ سنٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس گائوں کے لوگ اس دور میںبھی طبی سہولیات سے محروم ہیں اور بیماروں کو آج بھی بارہمولہ اور دیگر اسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ اس بارے میںمقامی لوگوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو مطلع کیا تھا تاہم اُنہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیاگیا ۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں فوری طور ایک ہیلتھ سنٹر قائم کیاجائے۔