نئی دہلی // یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2021-22 میں حکومت پر غریب اور عام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں حکومت نے ملک کی دولت کو اپنے سرمایہ دار دوستوں میں تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے عام لوگوں کو خوش دیکھنا نہیں چاہتی ہے ، لہذا ان کے مفاد میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف عوامی املاک کو نجی ہاتھوں میں فروخت کرنے کے منصوبے پر زور دے رہی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کیا "مودی حکومت لوگوں کے ہاتھ میں نقد رقم دینا بھول گئی۔ اس کا منصوبہ ہندوستان کی دولت کو اپنے چندسرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا ہے ۔ادھر لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ حالات سے ابرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آج پیش بجٹ 22-2021 کے سلسلے میں جو امید کی جارہی ہے حکومت ویسا بجٹ دینے میں ناکام رہی ہے۔