چمولی//اتراکھنڈ کے چمولی میں پیر کو مزید 3لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس طرح اب تک کل برآمد لاشوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ گلیشیئر پھٹنے سے ہوئی بھیانک تباہی کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔بچاوٹیموں نے رینی گاوں میں رشی گنگاپاور پروجیکٹ کے مقام اور اصل سرنگ کے اندر سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ تقریباً سبھی لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے اور یہ لاشیں ان کنبوں کے حوالے کی جارہی ہیں جو یہاں ہیں اور نکالی گئیں انسانی اعضاء کے ساتھ کچھ لاشوں کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔ان لوگوں کیلئے جوشی مٹھ میں نرسنگ مندر میں روزانہ شانتی پاٹھ ہورہاہے جو اس قدرتی آفات میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ اس دوران رینی اور تپوون میںکنکٹیویٹی بھی بحال کی جارہی ہے۔ریلیف کمشنر سنجے گوئل نے کہا کہ لاپتہ ہوئے 92 لوگوں میں سے 64 کے بارے میں ابھی تک ہمیں کوئی جانکاری نہی ملی ہے۔ لکھیم پوری کھیری میں سب سے زیادہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ سہارنپور کے 10 اور شراوستی کے پانچ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی جانکاری مل رہی ہے۔