سرینگر// پانپورسے پانتہ چھوک تک مسافرکرایہ میں دوگنا اضافہ سے مسافر پریشان ہیںجبکہ سومو ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پانپور سے پانتہ چھوک تک سوموگاڑیاں مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کررہی ہیں۔مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انتظامیہ نے سرینگر سے پلوامہ اور پانتہ چھوک سے پانپور تک سومو کرایہ مقرر کیا گیاہے تاہم ڈرائیور من مانی کرکے اس سے اضافی کرایہ مسافروں سے وصول کرتے ہیں۔مسافروں کے ایک نمائندہ وفد کے مطابق اگر چہ سومو ڈرائیوروں کو اس بارے میں سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم وہ مسافروں کے ساتھ نا شائستہ سلوک کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر سے لالچوک تک چلنے والی سو مو گاڑیوں اب معمولی سفر میں بھی دو گنا کرایہ وصول کرتی ہیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سرینگر سمیت تمام ضلع صدر مقامات اور تحصیل صدر مقامات کیلئے کرایہ تشہیرکیا جائے تاکہ سومو ڈرائیوروں کو جوابدہ بنایا جاسکے۔انہوں نے اس حوالے سے صوبائی کمشنر سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔