نئی دہلی//یو این آئی// مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کل درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 809 ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ارسال کردہ ایک چادر چڑھائی۔مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "خواجہ معین الدین چشتی ؒکے 809 ویں عرس کے موقع پر پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ یہ سالانہ تیوہار فرقہ وارانہ اتحاد اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ "مختلف مذاہب ، فرقوں اور عقائد اور ان سے وابستہ عقائد کا ہم آہنگی اور بقائے باہم تنوع سے بھرا ہوا ہمارے ملک کا ایک حیرت انگیز ورثہ ہے ۔" اس ورثہ کو بچانے اور اسے مضبوط کرنے میں مختلف سادھو سنتوں اورفقیروں کی غیر معمولی خدمات رہیں ہیں۔