نئی دہلی//یو این آئی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کی ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ۔ منگل کو مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا ‘‘ بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے مقدس موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد’’ ۔مودی نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے ملک کے باشندوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ‘‘بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے مقدس موقع پر آپ سبھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ’’۔