سوپور// واڈورہ سوپور میں فورسزکا اہلکاردوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیاجبکہ قاضی گنڈ میں ایک نہر سے رام بن کے شہری کی لاش برآمد ہوئی ، جبکہ ایک اور حادثے میں یہاں ایک بزرگ شہری جان بحق ہوا۔اس دوران گنڈ کنگن میں ایک تیزرفتار گاڑی نے گیارہ برس کے بچے کو ٹکر مارکر شدیدزخمی کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 92بٹالین سی آر پی ایف کااہلکارکانسٹبل مکیش کمار یادوولدرگھوناتھ سنگھ یادوساکن مدھیہ پردیش کواچانک دوران ڈیوٹی غش کھاکر گرپڑا۔اُسے ساتھیوں نے فوراًنزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ ادھرجنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کے روز اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک تیس سالہ شخص کی نعش پُراسرار طور برآمد کی گئی۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ میں منگل کے روز اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک تیس سالہ شخص کی لاش نہر میں دیکھی گئی۔ اس دوران مقامی لوگوں کی بھاری بھیڑ وہاں جمع ہوئی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس کی ٹیم جائے موقعے پر پہنچی جنہوںنے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی ۔مہلوک شخص کی شناخت ہاشم الدین ساکن رام بن کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھرقاضی گنڈ علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کیا ۔ڑیمولہ قاضی گنڈ میں تیز رفتار تویرا گاڑی زیر نمبر JK06 44 06 نے راہ چلتے بزرگ شہری 70 سالہ محمد یوسف کوکا ولد عبدالصمد کوکا ساکنہ ڈلوچھ گاگذگنڈ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔خون میں لت پت بزرگ شہری کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سجاد احمد ملک ولد غلام نبی ملک ساکنہ ناگم بانہال کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 29/2021 US 279 304 IPC کے تحت درج کیا ہے۔گنڈ میں سڑک کے ایک حادثے میں گیارہ سالہ بچہ زخمی ہوا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیاہے۔ گگن گیر سے سرینگر کی طرف جا رہی ایک ایٹاس گاڑی زیر نمبر JK01AB-1677 نے گنڈ میں جموں وکشمیر بنک کے نزدیک گیارہ سالہ وسیم احمد چوہان ولد محمد اسلم چوہان ساکن رامواری گنڈ کو شدید ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مذکورہ بچے کی ٹانگ کو شدید چوٹ پہنچی ۔زخمی بچے کو فوری طور پر ٹراما ہسپتال گنڈ لیا گیا جہاں سے اس کو برزلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ گنڈ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور طالب احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکن نگین سرینگر کو گرفتار کرکے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 6/2020زیر دفعہ 279,337 IPC درج کرکے کاروائی شروع کی۔