بارہمولہ // سرحدی تحصیل بونیار کے کنچن نورکھاہ علاقے میں برقی رو کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگو ںکا کہنا ہے کہ بستی میںایک بجلی ٹرنسفارمر نصب ہے تاہم وہ ناکافی ہے اور دیہات میں وولٹیج بہت کم ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سردیوں کے ان یام میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسکے علاوہ بجلی کٹوتی نے بھی صارفین کو کافی پریشان کردیا ہے جس کے نتیجے میں شام ہوتے ہی علاقے میں گھپ اندھیرا چھایا جاتا ہے ۔ لوگوںنے مزید کہا ہے کہ اگر چہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا تھا تاہم اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں منا سب اور موزون ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے ۔