کشتواڑ +رام بن // کشتواڑ اور رام بن میں ضلع ترقیاتی کونسل کیلئے دوبارہ انتخابات کے دوران دو نوں اضلاع میں نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔کشتواڑ میںیہ انتخابات کافی اہم مانے جارہے تھے کیونکہ اس سے قبل ان انتخابات کو کورم مکمل نہ ہونے کے سبب موخرکیا گیا تھا۔ قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں کی انتخابات کے دوران کراس ووٹنگ دیکھنے کو ملے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ چیرپرسن کیلے دو امیدواروں نے فارم بھرے تھے جس میں نیشنل کانفرس و کانگریس کی حمایتی پوجا ٹھاکر کو 14 میںسے 8 ووٹ ملے وہی انکی حریف اور نیشنل کانفرنس سے نکل کر اپنی پارٹی میں شامل ہوئی امیدوار شریفہ بیگم کو 6 ووٹ ملے۔نائب چیرپرسن کیلے 3 امیدواروں نے فارم داخل کے تھے جن میں کانگریس و نیشنل کانفرنس کی حمایتی سائمہ پروین لون کو 7 ووٹ ملے جبکہ کانگرس کے باغی لیڈر ہنس راج کو 5 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوارظفر اللہ شیخ کو 2 ووٹ حاصل ہوئے۔ کانگریس و نیشنل کانفرنس کے پاس بالترتیب 3 اور 5 ممبران تھے جبکہ کانگریس کا ایک امیدوار باغی ہوا تھا۔ادھرضلع ترقیاتی کونسل رام بن میں جمعرات کو انتخابات ہوئے ۔ رام بن ضلعی کونسل کے چیئر پرسن کا عہدہ شمشاد بیگم نے گیارہ ووٹ حاصل کرکے جیت لیا جبکہ کونسل کے نائب چیئر پرسن کا عہدہ آزاد اْمیدوار رابعہ بیگ کے حصے میں آیا۔قابل ذکر ہے کہ رام بن کے تین آزاد اْمیدواروں بشمول بشیر رونیال نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔