سرینگر //جموں و کشمیر میں 15دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے 3خواتین فوت ہوگئیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1954ہوگئی ہے۔ ان میں 1229کشمیر جبکہ 725جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیصی کیلئے 24ہزار 717ٹیسٹ کئے گئے جن میں 44مسافروں سمیت 87افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔متاثرین کی مجموعی تعداد 125ہزار 634ہوگئی ہے جن میں 73ہزار 832کشمیر جبکہ 51ہزار 802جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 87معاملات میں 11جموں جبکہ76کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے76افراد میں 48کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 26687ہوگئی ہے جن میں 25924صحتیاب اور 461متاثرین فوت ہوئے ہیں جبکہ 302افراد ابھی زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں متاثرین کی تعداد 8173ہوگئی ہے جن میں 7960صحتیاب اور 175متاثرین فوت اور 38ابھی زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع میں بدھ کو مزید 10افراد متاثر ہوئے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7845تک پہنچ گئی جن میں 7684صحتیاب اور 119متاثرین فوت جبکہ 42ابھی زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5809ہوگئی ہے جن میں 5680صحتیاب اور 89فوت ہوگئے ہیں جبکہ 37ابھی زیر علاج ہیں۔ کپوارہ میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5672ہوگئی ہے جن میں 5571صحتیاب اور 96متاثرین فوت ہوئے ہیںجبکہ یہاں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ اننت ناگ میںایک شخص کی رپورٹیں مثبت آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 4974ہوگئی ہے جن میں 4850صحتیاب اور 86فوت ہوگئے ہیں جبکہ 38ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بانڈی پورہ میں3افراد کی رپورٹیںمثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 4708ہوگئی جن میں سے 4630سحتیاب ہوگئے ہیں اور یہاں 62متاثرین فوت ہوگئے اور یہاں ابھی16افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گاندربل میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی تعداد 4660بنی ہوگئی ہے جن میں4582صحتیاب اور 47فوت ہوگئے ہیں جبکہ یہاں 31افراد ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کولگام ضلع میں بھی بدھ کو کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 2712جن میں 2647صحتیاب اور 54متاثرین کو وائرس نگل گیا اور11ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ شوپیان میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2592ہوگئی ہے جن میں سے 2533صحتیاب اور 40افراد فوت ہوگئے جبکہ 19افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئی اور ان سبھی متاثرین کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ ضلع جموں متاثرین کی مجموعی تعداد 25127ہوگئی ہے جن میں 24661صحتیاب اور 373فوت ہوگئے ہیں جبکہ93افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
۔ 3 خواتین فوت
جموں و کشمیر میں 15دنوں کے بعد 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 3خواتین فوت ہوگئیں۔ مرنے والے تینوں خواتین کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ مرنے والوں میں ایک سرینگر، ایک پلوامہ اور ایک بڑگام سے تعلق رکھتا ہے۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ گلشن نگر بائی پاس سے تعلق رکھنے والی 70سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جمعرات کو فوت ہوگئی ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ مرنے والی معمر خاتون کو چند دن قبل سی ڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگئی‘‘۔ پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پنگلش ترال سے تعلق رکھنے والی 60سالہ معمر خاتون کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے 11فروری کو اسپتال سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں داخل کیا گیا جہاں وہ 7دنوں کے بعد 17فروری کو رات دیر گئے فوت ہوگئے‘‘۔بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کانی پورہ چتھر گام سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئی ہے‘‘۔