نئی دہلی//یو این آئی// فوڈ سپلائی اور امور صارفین کے وزیر پیوش گوئیل نے جمعرات کے روز کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔پیوش گوئل نے کل یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناریل، مونگ پھلی، سورج مکھی اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی اسکیم کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی درآمدات میں اضافہ کیا جاتا ہے اور درآمد کی چنگی کم کردی جاتی ہے ۔