نئی دہلی// مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندستانی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم کے 7 ماہ بعد چین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس تصادم میں اس کے پانچ فوجی مارے گئے تھے ۔چین کے سرکاری اخبار ’ گلوبل ٹائمز‘ نے بتایا کہ اس تصادم میں مارے گئے پانچ فوجیوں میں ایک افسر بھی شامل تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب چین نے سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں اس کا فوجیوں کا جانی نقصان ہوا ہے ۔خیال رہے کہ دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے مابین فوجیوں کو ہٹانے کے لئے کی جانے والی رضامندی پر ایک اور راونڈ کی بات چیت آج ہونے والی ہے ۔گزشتہ برس 15 جون کو وادی گلوان میں اس تصادم کے بعد ہندوستان نے کہا تھا کہ اس کے 20 فوجی سرحد کی حفاظت کی کرتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک کرنل بھی شامل تھا۔