سرینگر//جموں و کشمیر میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد80سے زیادہ ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24ہزار 821تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 81افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اوراسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 715ہوگئی ہے جن میں 73ہزار 891افراد کشمیر جبکہ 51ہزار 824 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1954بنی ہوئی ہے۔ ان میں 1229کشمیر جبکہ 725 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔نئے 81معاملات میں 22جموں جبکہ 59افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے59افراد میں 31کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 26718ہوگئی ہے جن میں 25944صحتیاب اور 461متاثرین فوت ہوئے ہیں جبکہ 313افراد ابھی زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں1 شخص کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں متاثر۹ین کی تعداد 8174ہوگئی ہے جن میں 7960صحتیاب اور 175متاثرین فوت اور 39ابھی زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع میں بدھ کو مزید 5افراد متاثر ہوئے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7850تک پہنچ گئی جن میں 7688صحتیاب اور 119متاثرین فوت جبکہ 43ابھی زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں13افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5822ہوگئی ہے جن میں 5693صحتیاب اور 89فوت ہوگئے ہیں جبکہ40ابھی زیر علاج ہیں۔ کپوارہ میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5672ہوگئی ہے جن میں 5571صحتیاب اور 96متاثرین فوت ہوئے ہیںجبکہ یہاں5 مریض زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ میںکسی کی رپورٹیں مثبت نہیںآئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 4974ہوگئی ہے جن میں 4855صحتیاب اور 86فوت ہوگئے ہیں جبکہ 40ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بانڈی پورہ میں1شخص کی رپورٹیںمثبت آئی اور یہاں متاثرین کی تعداد 4709ہوگئی جن میں سے 4631سحتیاب ہوگئے ہیں اور یہاں 62متاثرین فوت ہوگئے اور یہاں ابھی16افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گاندربل میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 4662بنی ہوگئی ہے جن میں4588صحتیاب اور 47فوت ہوگئے ہیں جبکہ یہاں 27افراد ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کولگام ضلع میں بھی بدھ کو3 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 2715جن میں 2649صحتیاب اور 54متاثرین کو وائرس نگل گیا اور12ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ شوپیان میں3افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2595ہوگئی ہے جن میں سے 2595صحتیاب اور 40افراد فوت ہوگئے جبکہ22افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں 12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی اور ان سبھی متاثرین کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ ضلع جموں متاثرین کی مجموعی تعداد 25139ہوگئی ہے جن میں 24669صحتیاب اور 373فوت ہوگئے ہیں جبکہ97افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ادھمپور ضلع میں جمعہ کو مزید 10افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4251ہوگئی ہے جن میں 4167صحتیاب، 57فوت اور 27ابھی زیر علاج ہیں۔