گاندربل//محکمہ موٹر وہکیلز کی جانب سے جاری 32 واں سڑک تحفظ ماہ کی اختتامی تقریب منی سیکٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال ، ایس ایس پی خلیل احمد پسوال، ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر عارف احمد، مختلف کمرشل ٹرانسپورٹ سے وابستہ زعماء موجود تھے۔ تقریب میں شرکت کررہے مقررین نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ ، سکوٹر چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔اس موقعہ پر نیو ٹائنی ہارٹس سکول دودہرہامہ سے آئے ہوئے طلباء میں سڑک تحفظ کے سلسلے میں مصوری مقابلہ کا انعقاد کیا گیااورمقابلے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب میں مومنٹو پیش کئے گئے ۔