تھنہ منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری کی ہدیت پرتھنہ منڈی میں غیر قانونی طور نصب بینروں اور اشتہارات کو ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ سب ڈویڑن مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹرذاکرحسین نیچئیرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمدمیر،ایس ڈی پی او تھنہ منڈی سجادخان کے ہمراہ قصبہ کادورہ کیا۔ اس دورے کے دوران بجلی کے کھمبوںو دیواروں و دیگر سرکاری جگہوں سے غیرقانونی طور نصب اشتہارات کوہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ مہم غزالی مارکیٹ سے شروع ہو کر مین قصبہ سے ہوتے ہوئے وکاس پل پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران مختلف دیواروں،بجلی کے کھمبوں ودیگرجگہوں پر لگے تمام اشتہارات کواکھاڑاگیا۔ ایس ڈی ایم نے میڈیا کوبتایاکہ ضلع ترقیاتی کمشنرکی ہدایت پریہ مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے تمام دوکانداروں و کارو باری لوگوں کوایسے اشتہارات لگانے سے پرہیزکرنیکی تلقین کی اور کہا کہ اگر کوئی بھی شخص اسکی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اسکے خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائے گی۔