سوپور//سوپور پولیس نے گلاب باغ آرم پورہ کے گم ہوئے نوجوان کو بازیاب کرانے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔اٹھارہ برس کے عادل رحمن ولد عبدالرحمن 5مارچ 2021سے لاپتہ ہوا۔پولیس کے مطابق لاپتہ نوجوان کے لواحقین نے پولیس اسٹیشن سوپور میں شکایت درج کرائی کہ ان کا بیٹا 5مارچ سے سوپور میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیااوربسیار تلاش کے باوجود اس کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے اس سلسلے میں عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اگر کسی کو کوئی معلومات ہو ،تووہ ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں ۔9596773010, 9596773100, 9596773024 ,70067 07586.