پونچھ// عثمان غنی و یلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک غریب بچی کی شادی کے لیے ضروریات کا سامان فراہم کیا گیا ۔اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی خلیل احمد نے کہاکہ آج ایک ایسی غریب بچی کی شادی میں تعاون کیا گیا ہے جن کے والد محمد نذیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی سات بیٹیاں ہیں اور خود کسی مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار بیٹیوں کی پہلے شادی ہوئی ہے ابھی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک معذور ہیں۔ایک بیٹا ہے وہ چھوٹا ہے ۔ انہوں نے عوام سے ٹرسٹ کی مالی امداد کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ مزید گرباء کی امداد کر سکیں۔