Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا عمل پونچھ سے بھی شروع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 12, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
مینڈھر//خطہ پیر پنچال کووادی ٔ کشمیر سے جوڑنے والی واحد مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا عمل بالآخر پونچھ کی طرف سے بھی شروع کیاگیا ہے جبکہ شوپیاںکی طرف سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ دو روز کی خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے اس کام میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔مغل روڈ ڈویژن کے حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پونچھ کی جانب سے بالآخر برف ہٹانے کیلئے مشینری مغل روڈ تک پہنچائی گئی ہے اور منگل کو برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کیاگیا۔حکام نے بتایا کہ منگل کو صبح سے سہ پہر چار بجے تک برف ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا جس کیلئے ایک سنو کٹر مشین اور ایک جے سی بی کام پر لگایا گیاتھا۔حکام کا کہناتھا کہ شام چار بجے تک کلو میٹر نمبر25سے کلو میٹر نمبر29تک برف ہٹائی گئی اور یوں دن میں سڑک کا چار کلو میٹر حصہ صاف کیاگیا تاہم چار بجے کے بعد علاقہ میں برف باری شروع ہوئی جس کے بعد کام بند کرنا پڑا ۔حکام نے بتایا کہ برف ہٹانے کے عمل میں موسم سازگار ہونے کے ساتھ تیزی لائی جائے گی ۔حکام نے بتایا کہ شوپیاںکی جانب سے بھی برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کی شام تک دوبجن فوجی کیمپ تک برف ہٹائی جاچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شوپیان کی طرف سے گزشتہ تین روز سے مسلسل خراب موسمی حالات کی وجہ سے برف ہٹانے کا عمل متاثر رہا ہے اور جونہی موسم سازگار ہوگا تو اس عمل کو تیز کیاجائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ پیر گلی کے مقام پر دونوں جانب سے 15فٹ کے آس پاس برف جمع ہے اور اس کو ہٹانے میں کافی وقت درکار ہوگا ۔حکام کا ماننا ہے کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں مارچ کے اختتام تک شاہراہ سے برف ہٹائی جائے گی اور اپریل کے پہلے ہفتہ میں شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنایا جاسکتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

مرگن ٹاپ پر برفباری کے بعد اننت ناگ واڑون سڑک بند | سنتھن ٹاپ پربھی تازہ برف باری، 150سے زائد مسافر گاڑیوں کو چار گھنٹے بعد نکالاگیا

June 1, 2025
خطہ چناب

خاتون ڈاکٹر کو دھمکانے کا الزام | ممبر اسمبلی ڈوڈہ پر کیس درج

May 31, 2025
خطہ چناب

پہلے سے منظور ڈگری کالج اکڑال کی عمارت کو ٹوپن سے ہنگا میں بنانے کو لیکر احتجاجی مظاہرے مقامی لیڈروں کا چند لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے ہزاروں لوگوں کے مفادات مدنظر رکھنے پر زور

May 31, 2025
خطہ چناب

ایس ایس پی ڈوڈہ کی پولیس سٹیشن دیسہ میں تھانہ دیوس میں شرکت

May 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?