نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم شاعری کے موقع پر لوگوں کو مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر شاعرانہ ادب کو پڑھا اور سنا جانا چاہئے ۔اتوار کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں ونکیا نائیڈو نے کہا کہ شاعری انسانی احساسات کے اظہار کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ شاعری آفاقی ہے اور یہ انسانی شعور کو بلندیوں تک لے جاتی ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے انگریزی زبان کے شاعر ولیم ورڈز ورتھ کا بیان ‘ 'شاعری اتنی ہی لازوال جنتا انسان کا دل۔ نائیڈو نے کہا‘‘شاعری ہی انسانی احساسات و جذبات کا سب سے پُرجوش اظہار ہے ۔ عالمی یوم یوم شاعری پر شاعروں کی تخلیقوں کے بیدار مغز اور پرجوش قارئین،سامعین کو مبارکباد ۔ اس موقع کو عمدہ شاعری پڑھ اور سن کر منائیں‘‘۔