بارہمولہ//کشمیر یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں کی طالبات کیلئے خصوصی سنو سکنگ کورس سکی ریزارٹ گلمرگ میں اختتام پذیر ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(ڈی پی ای ایس) کے اہتمام سے 10روزہ سکنگ کورس کو یوم ِ عالمی خواتین 8مارچ2021کو 20طالبات پر مشتمل گروپ کو کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیاگیا۔ ماہرین نے کاکردگی کو پرکھنے کے بعد اہل طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ بنیادی زمرے میں SAMکالج بڈگام کی عشرت فاطمہ نے سونے کا تمغہ، جی ڈی سی بیروہ کی افشانہ نذیر نے چاندی کا تمغہ جبکہ کشمیر یونیورسٹی کی رابعہ شفیع نے کانسی کاتمغہ جیت لیا۔ درمیانی درجہ میں جی ڈی سی کنگن کی مسرت جان نے سونے ، وومنز کالج نواکدل کی تبسم جان نے چاندی اور وومنز کالج سوپور کی ابتسام حبیب نے کانسہ کا تمغہ جیت لیا جبکہ کشمیر یونیورسٹی کی سمیہ سیف ایڈوانس کورس میں اکیلی تربیت پانے والی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس نے انعامی تقریب کا انعقاد کیا جس میں اس کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر نثار احمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ندیم احمد ڈار اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی پی ای ایس) اعزازی مہمان تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ڈی پی ای ایس کی کاوشوں کی حمایت کرنے پر ڈاکٹر نثار نے ڈائریکٹوریٹ کی کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے پر روشنی ڈالی۔طالبات کھلاڑیوں کے وفد کی منیجر سرجیت کوراورمحکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے غلام نبی ریشی نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔