نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے قومی دن پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام ایک تہنیتی خط میں مودی نے کہا ہے’’ ایک ہمسایہ ملک کے ناطے بھارت پاکستانی عوام کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے‘‘۔ خط میں کہا گیا ہے’’ میں پاکستانی عوام کے انکے قومی دن پر سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔خط میں مزید کہا گیا ہے‘‘ عزت مآب وزیر اعظم انسانیت کو درپیش موجودہ مشکلات کے وقت میں آپکو اور پاکستانی عوام کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں جس طرح انہوں نے کوویڈ کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا‘‘۔ مودی نے اپنے خط میں کہا ہے’’’’ میری طرف سے میری اولین ترجیحات کو قبول کریں‘‘۔پاکستان 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منا تاہے۔