سرینگر //وادی میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں، جن کا اطلاق آج یکم اپریل سے ہوگا۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کی طرف سے اس ضمن میں جو احکامات صادر کئے گئے ہیں انکے مطابق یکم اپریل سے وادی کشمیر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میونسپل حدود میں سکولوں کے اوقات کار صبح 9بجے سے 3بجے تک ہونگے جبکہ سرینگر میونسپل حدود سے باہر ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 3بجے تک کام کاج ہوگا۔