مہاراجہ گلاب سنگھ کا 20 فٹ بلند مجسمہ
جلد ہی جموںکے لکھن پور علاقے میں نصب کیا جائے گا
سرینگر//سی این آئی//ریاستی داخلی راستے پرامرناتھ یاترا استقبالیہ مرکز کے قریب انتظامیہ نے آخر کار مہاراجہ گلاب سنگھ کا 20 فٹ لمبا مجسمہ لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 70 لاکھ سے زائد کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ مجسمہ مشہور مجسمہ ساز نے تیار کیا ہے اور ڈوگرہ رتنا نے رویندر جموال کو اعزاز بخشا۔اُمید کی جارہی ہے کہ اگلے دو دن کے اندر ، مجسمے کیلئے اڈے بنانے کا کام بھی شروع کردیا جائے گا ، جو بیس فٹ چوڑا ہوگا۔ لکھن پور میں مہاراجہ گلاب سنگھ کا مجسمہ لگاکر اس شہر کو خوبصورت بنانے کی کوششیں تین سال قبل شروع ہوئی تھیں۔ مورتی بھی تیار کی گئی تھی ، لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر یہ منصوبہ حاصل نہیں ہوسکا۔آخر کار ، بت کی تنصیب کیلئے راستہ صاف کردیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مجسمے کے کچھ دنوں میں انسٹال ہوجائے گا ، جس سے تقریبا 15 لاکھ کے واجبات جلد ہی مجسمہ کو جاری کردیں گے۔ ڈی سی راہول یادو نے کہا کہ جموں وکشمیر کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کے بارے میں جائزہ لیا گیا ہے۔ مہاراجہ گلاب سنگھ کے مجسمے کی تنصیب کیلئے بھی اس نظام کی جانچ کی گئی ہے۔
اساتذہ ،طلاب ،تاجر وں اور ڈھابہ مالکان
کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات صادر
عاصف بٹ
کشتوار //ضلع کشتوار میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری پر روک لگانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے اسکولوں و بازاروں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔پورے ضلع میں اگرچہ انتظامیہ نے اس سلسلے میں کارروائی تیز کرتے ہوتے ٹیسٹنگ کا عمل تیز کیا ہے وہیں جانچ کے دوران اساتذہ اور طلاب کے ٹیسٹ مثبت پائے جا رہے ہیں ۔انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے الگ الگ حکم ناموں میں کورونا ٹیسٹوں سے متعلق چیف میڈیکل افسر کو ہدائت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اسکولوں میں جا کر بچوں اور اساتذہ کے ٹیسٹ کریں ۔ وہیں ایک دوسرے حکم نامہ میں تمام کام کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ جبکہ ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی کو قصبہ کے دوکانداروں کی فہرست بناکر چیف میڈیکل افسر و بلاک میڈیکل افسر دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جا سکے ۔انہوں نے پٹواریوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسے افراد کی فہرست تیار کر کے بلاک میڈیکل افسران کو پیش کریں ۔
بغیر بیج کے مرچ اور دیگر سبزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت :ڈائریکٹر کرشی ویگیان
سرینگر//سی این آئی//کرشی ویگیان مرکز تالاب ٹیلو میں بیج لیر ککڑی اور ٹماٹر کی فصل تیار کی گئی ہے۔ جمعرات کو اس کی پہلی کٹائی کی گئی تھی۔ اس موقع پر محکمہ زرعی پیداوار کے ڈائریکٹر کے کے شرما موجود تھے۔ یہ فصلیں قدرتی طور پر ہوا سے چلنے والے پولی ہاؤس (NVPGH) ڈھانچے کے تحت تیارکی جاتی ہے، جو کاشتکاروں میںمقبول بنانے کے لئے سبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں کا استعمال کرتی ہیں۔ڈائریکٹر نے کاشتکاروں کو ان فصلوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ کسانوں کو غیر منقولہ اور اعلی قیمت والی سبزیاں جیسے بیج لیم ککڑی ، ٹماٹر ، سرخ اور پیلا گھنٹی مرچ تیار کرنے کیلئے ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو زرعی فوائد کی طرف راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔
گرمیوں میں جموں کیلئے 24گھنٹے بجلی دستیاب رکھی جائے غلام حسن میر
جموں// اپنی پارٹی کے سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ موسم گرما کے دوران جموں میں 24×7گھنٹے بجلی سپلائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ گرمائی ایام کے دوران جموں میں گرمی اور اُمس ناقابل ِ بردداشت ہوتی ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ بلاخلل دن رات بجلی سپلائی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے سبب مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں پرگذشتہ روز منعقدہ ایک تقریب جس میں پارٹی کے ضلع صدر جموں پرنو شگوترہ کی عزت افزائی کی گئی، سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے ریاستی درجہ کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے مطالبے کو دوہرایا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست سے درجہ گھٹا کر یوٹی کرنے سے لوگ خود کو بے اختیار سمجھ رہے ہیں۔پچھلے چند سالوں سے بیروکریسی کے برترہونے والے رویے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے پرنو شگوترہ کو مبارک باد پیش کی اور اُمیدظاہر کی کہ وہ لوگوں کی مشکلات ومسائل کو اُجاگر کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ سابق وزیر اور سنیئرلیڈر محمد دلاور میر، جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر منجیت سنگھ، خواتین ونگ صوبائی صدر جموں نمرتہ شرما نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اور 4اپریل2021کوبجلی کی بندش کا شیڈول جاری
بجلی کی بندش انتہائی ضروری مرمتی کی وجہ سے ہوگی۔ایکسیئن
حسین محتشم
پونچھ// ایکسیئن پی ڈی ڈی پونچھ کے مطابق بوجہ انتہائی ضروری مرمت ترسیلی لائین بجلی3 اپریل اور4 کو بجلی پر بندش رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ ماہ مبارک رمضان کے دوران بجلی کی سپلائی میں خلل نہ پڑے اور عوام کو معقول بجلی کی فراہمی ہو سکے اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سیانتہائی ضروری مرمت کا کام 3 اپریل اور4 کوکیا جا رہا ہے اس دوران بجلی پر بندش رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں روز صبح 10سے شام4بجے تک بجلی پر بندش رہے گی۔ایکسیئن محکمہ بجلی پونچھ ارشاد حسین نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ پہلے سے ہی تیار رہیں تاکہ ان کو بندش کے دوران کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے عوام سے محکمہ کا بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔
ایم ایم پی ایچ ڈبلیو کے لئے غیر تربیت یافتہ امیدوار کو تعینات کرنے کا الزام
حسین محتشم
پونچھ//ضلع ہسپتال پونچھ میں ایم ایم پی ایچ ڈبلیو کے لئے غیر تربیت یافتہ امیدوار کو تعینات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سرفراز حسین ساکن موہری گورسائی نے کہا کہ انہوں نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں اور اس حوالے سے ایک کورس کر چکے ہیں پھر بھی ان کو نظر انداز کر کے ایک قبول نظر امیدوار کو تعینات کیاگیا جو ان کے ساتھ سراسر نا انسافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انھوں نے اس حوالے سے آر ٹی آئی لگا کر جانکاری حاصل کرنا چاہی تو ہسپتال انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے ان کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے ان کو تھپڑ بھی لگایا۔ بے روزگار نوجوان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو اس بات کا افسوس ہے کہ جس امیدوار کو تعینات کی گیا ہے وہ غیر تربیت یافتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ ضلع ترقیاتی کمیشنر کے پاس بھی شکایت درج کر چکے ہیں جس کے بعد اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے بھی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ان کو معلومات فراہم کی جائیںلیکن اس کے باوجود انھیں معلومات فراہم نہیں کی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو بھی ایک تحریر لکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔انھوں نے لفٹینٹ گورنر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔