جگدل پور// وزیر داخلہ امت شاہ نے نکسلیوں کے خلاف مہم کو اور تیز کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ہماری جیت طے ہے ۔ شاہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے حالات پر تقریباً دو گھنٹے لمبی اعلی سطحٰ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ نکسلیوں کے خلاف لڑائی کو اور تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی شہادت ضائع نہیں جائے گی اور اس لڑائی کو فیصلہ کن موڑ پر پہنچایا جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ بیجا پور جیسے بزدلانا واقعہ سے لڑائی نہیں رکے گی بلکہ مزید عزم سے آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سلامتی دستوں نے نکسلیوں کے خلاف اس علاقے میں زوردار مہم چلائی ہے ،اور مرکز اور ریاستی حکومت نے تمام ترقیاتی کام اس علاقے میں کئے ہیں جس سے نکسلیوں نے بوکھلاہٹ میں اس قسم کی بزدلانا کارروائی کی ہے ۔