کنگن//کنگن میںحکام نے مختلف عوامی مقامات پربغیر ماسک پہنے لوگوں سے 5600روپے جرمانہ وصول کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کی ہدایت پرنائب تحصیلدار کنگن نے مختلف عوامی مقامات پربغیر ماسک پہنے لوگوں سے لوگوں سے4400روپے جرمانہ وصول کیاجبکہ تحصیلدار گنڈ کی ہدایت پر نائب تحصیلدارگنڈ نے مختلف مقامات پربغیر ماسک پہنے لوگوں سے1200روپے جرمانہ وصول کیا۔اس دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن حکیم تنویراحمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوکوروناٹیکہ لگوائے اور بغیر ماسک پہنے عوامی مقامات کارُخ نہ کریں۔انہوں مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بھی کہا ہے کہ وہ بغیر ماسک کے کسی مسافر کو گاڑی میں بیٹھنے نہ دیں۔