سرینگر// نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی فوری صحتیابی کیلئے دعائیہ مجالس کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی مجلس پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح میں منعقد ہوئی، جس میں اللہ کے دربار میں ڈاکٹر فاروق کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس، سینئر لیڈران شریف الدین شارق، عرفان احمد شاہ، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، پیر آفاق احمد اور یوتھ صدر سلمان علی ساگر کے علاوہ کئی لیڈران اور عہدیداران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صرف نیشنل کانفرنس کو ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اس وقت جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں سرخرو ہونے کیلئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت اور رہنمائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ساگر کے مطابق ڈاکٹر فاروق ایسی سیاسی شخصیت ہے جس کی آواز پر لوگ اور سیاسی جماعتیں لبیک کہہ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ ایک ہمہ جہت سیاسی شخصیت کے مالک ہیں، جن کی دوراندیشی، سیاسی بصیرت، تدبر اور تجربے کی قوم کو ضرورت ہے۔اجلاس میں جو دیگر لیڈران شامل تھے اُن میں انجینئر صبیہ قادری،غلام نبی بٹ، سید رفیق شاہ، سلام الدین بجاڑ، احسان پردیسی، مدثر شہمیری، رفیق احمد خان، ڈی ڈی سی ممبران اور بلاک صدور موجود تھے۔ کولگام میں منعقدہ تقریب میں سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، صدرِ ضلع ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی اور ترجمان عمران نبی ڈار کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اننت ناگ میں منعقدہ تقریب میں شمالی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ضلع صدر الطاف احمد وانی، نائب صدر ایڈوکیٹ ریاض احمد خان ،سید توقیر احمد، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔پلوامہ میں ضلع صدر غلام محی الدین میر، سینئر پارٹی عہدیداران اور ڈی ڈی سی ممبران موجود تھے۔شوپیان میں ضلع صدر شوکت حسین گنائی، شیخ محمد رفیع، شبیر احمد کلے اور دیگر عہدیداران و ڈی ڈی سی ممبران موجود تھے۔ گاندربل میںشیخ اشفاق جباراور سینئر عہدیداران موجود تھے۔ بڈگام میں وسطی زون صدر علی محمد ڈار، ضلع صدر حاجی عبدالاحد ڈار، غلام نبی بٹ، ڈی ڈی سی ممبران اور سینئر عہدیداران موجود تھے۔ بارہمولہ میں منعقدہ تقریب میں ضلع صدرجاوید احمد ڈار، غلام حسن راہی، ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود، ایڈوکیٹ شاہد علی، خواجہ محمد یعقوب وانی اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ بانڈی پورہ میں ضلع صدرمیر غلام رسول ناز اور سینئر عہدیداران و ڈی ڈی سی ممبران میں شرکت کی۔ کپوارہ میں منعقدہ تقریب میں سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، کفیل الرحمن ، سینئر عہدیداران اور ڈی ڈی سی ممبران موجود تھے۔ کرگل میں منعقدہ تقریب میں سینئر پارٹی لیڈر قمر علی آخون، ضلع صدر حاجی حنیفہ جان اور دیگر سینئر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق جموں صوبہ میں بھی دعائیہ مجالس کااہتمام کیا گیا اور پارٹی صدر کی شفایابی کیلئے دعاکی گئی۔