راجوری //راجوری میں آگ کی ایک مشکوک واردات میں ایک مٹھائی کی دکان خاکستر ہوگئی ۔پیر کی صبح رنجیت سنگھ ولد سورت سنگھ سکنہ خواس کی دکان میں اچانک آگ نمو دار ہوگئی ۔آگ نے کچھ ہی وقت میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے اس میں رکھی گئی مٹھائی و دیگر ساز و سامان مکمل طورپر راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دکان کے مالک نے خواص پولیس پوسٹ میں ایک شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا کہ اس کی دکان میں مشکوک طورپر آگ لگی ہے ۔دکان مالک کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔