ترال//سید اعجاز // سب ضلع ترال کے بیشتر دیہی علاقوں میں محکمہ بجلی نے بیک وقت بجلی فیس میںدوگنااضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین خصوصاً غریب لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہوئی ہے ۔ لوگوںنے بجلی فیس میںاضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بیشتر دیہی علاقوں کے بجلی صارفین کے فیس میں محکمہ بجلی نے بیک وقت دوگنا ہ اضافہ کیاہے جس پرصارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مختلف دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایاکہ وہ اس وقت ششدر ہو کر رہ گئے جب انہوں نے اپنے ماہوار بل میں دوگنا اضافہ دیکھا ۔ایک بیوہ خاتون نے بتایا کہ وہ مشکل سے369روپے بجلی فیس ادا کر رہی تھی تاہم وہ اب600 روپے ا دا کرنے اُسے استطاعت نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ دیہی علاقوں میں رہائش پزیر ہیں جہاں بیشتر لوگ چھوٹے مکانوں کو روشن کرنے کے لئے بجلی کاستعمال کرتے ہیں ،اس کے باجود فیس میں دوگنا کرنا صارفین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔ کچھ صارفین نے بتایاکہ وہ پہلے369ماہوار بجلی فیس ادا کرتے تھے جس کو 569کیا گیا ہے جبکہ جو 569ادا کرتے تھے ان کافیس 8سو روپے کیا گیا ہے ۔لوگوں نے بتایا یہاں سال میںکئی بار محکمہ اپنی کمزریوں کو چھپانے کے لئے صارفین کا ستعمال کر رہا ہے جس کو ہم برداشت نہیں کریں گے ۔ لوگوں نے بتایا کہ سب ڈویژن اونتی پورہ میں صرف ترال کو ہر بارنشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ بجلی سپلائی کے نام پر یہاں صارفین کے ساتھ باقی علاقوں کے مقابلے میںامتیازبرتا جاتا ہے ۔ جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ شہر اور دیہات کا فیس ایک جیسے کیسے ہو سکتا ہے ۔ اس حوالے سے اگر چہ ایگزیکیٹوانجینئر پی ڈی ڈی اونتی پورہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوسکا ۔