کنگن// سونہ مرگ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہوٹل مالکان سخت مشکلات سے دوچارہیں۔کئی ہوٹل مالکان اور دکانداروں نے بتایا کہ انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت دقتوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہوٹلوں میں رات کے قیام کے لئے سیاح آتے ہیں لیکن پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہ یہاں پر قیام نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان کو نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی نے دو ٹینکر دستیاب رکھے ہیں مگر ان کے ذریعے تمام ہوٹلوں تک پانی کی سپلائی نہیں پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور جل شکتی محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سونہ مرگ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائیں تاکہ ہوٹل مالکان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔