پونچھ //ضلع ہسپتالپونچھ میں منگل کو ضلع تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک80سالہ شخص کی کوڈکے مرض میں مبتلا ہونے سے موت واقعہ ہوگئی جبکہ منڈ ی میں مزید 5افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بیمار ی میں مبتلا مذکورہ شخص کو منگل کی صبح ساوجیاں سے منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر جانچ کے دوران اس کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ۔اس کے بعد مذکورہ شخص کو پونچھ ہسپتال لایا گیا جہاں پر اس کی موت واقع ہو گئی ۔میڈیکل سپرناٹینڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ مشتاق جعفری نے بتایا کہ منگل کے روز ساوجیاں کے ایک بزرگ مریض کو پونچھ ہسپتال لایا گیا جس نے اپنے سینے میں درد کی شکایت کی تھی تاہم ضلع ہسپتال پہنچنے کے دو گھنٹے بعد اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی آخری رسومات کووڈ ایس او پی کے تحت آبائی علا قہ میں ہی انجام دی گئی ہیں ۔اس دوران ضلع میں کووڈ ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے جس کے دوران مزید ]انچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔