کولگام+ٹنگمرگ// کولگام پولیس نے محکمہ مال اور انفورسمنٹ ونگ کے افسران کے ہمراہ مین بازار کولگام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی۔ چیکنگ ٹیم نے دکانداروں سے بات چیت کی اور انہیں کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ دکانداروں سے کہا گیاکہ وہ دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں رکھیںاور بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہ ہوں۔اس دوران مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے قصوروار دکانداروں پر 8200 روپئے کا جرمانہ عائدکیا۔اس موقع پر انہوں نے دو دکانیں کوبھی سیل کردیا اور 50کلو گرام بوسیدہ سبزیاں وپھل تباہ کر دئے۔ادھر محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری اور میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ نے قصبے کے بازاروں کی مارکیٹ چکینگ کے دوران قصوروار دوکانداروں کو صارفین سے اضافی قیمتیں وصول کرنے پر 1800 سو روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ادھر چندی لورہ مارکیٹ میں تین قصابوںکی دوکانیں سربمہرکی گئیں کیونکہ تینوں دوکانوں پر گوشت کے بجائے مرغ دستیاب رکھے گئے تھے۔ادھر کنزر ریرم، چندی لورہ دروو ،شرائے کلہامہ، فیروزپورہ، ٹنگمرگ قاضی پورہ ،کھئی پورہ ،سولندہ اورہری اوٹنو میں مرغ فروش گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کو نظر اندازکرکے 125کے بجائے 170اور 180روپئے فی کلو فروخت کرتے ہیں جس پر عوام نے تحصیل انتظامیہ ٹنگمرگ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔