ترال// ڈاڈسرہ ترال میں قائم گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول کی دیوار سال2020میں گر گئی ہے جس کو تاحال تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے یہاں تعینات عملے اور زیر تعلیم طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادارے میں تعینات عملے نے بتایا کہ2020ء میں ادارے کی ایک دیوار گرگئی جس کو تعمیر کرنے کیلئے گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر اوراے ڈی سی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے کئی اعلیٰ افسران کو تحریری طور بھی مطلع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا اور عملی طور کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔سکول میں لاکھوں روپے کاساز وسامان موجود ہے جس کی وجہ سے یہاں موجود ساز و سامان اورریکارڑ ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے ۔ سکولی عملے نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور اے ڈی سی ترال سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔