بارہمولہ // شیری نارواو بارہمولہ میں دن دہاڑے ماسک پوش چور مین بازار شیری میں دکانوں سے ہزاروں روپے نقدی اڑالئے۔جمعہ نماز کے وقت جونہی دوکاندار شٹل نیچے کرکے نماز ادا کرنے کیلئے مسجد گئے تو ایک چور نے ایک درجن دوکانات میں گھس کرہزاروں روپے نقدی اڑالی۔ اس دوران کئی دکانوںمیں سی سی ٹی وی کیمرہ موجود تھے اور چور کو چوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد شیری پولیس فوری طورمتحرک ہوئی اورچور کی تلاش کرکے کچھ ہی گھنٹوں میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔چور کاتعلق ترکانجن بونیار اوڑی سے ہے ۔ ادھر تاجرو ں اور مقامی لوگوں نے پولیس کی کارروائی کی سراہنا کی ۔