سری نگر//غریب اور نادار لوگوں کی مدد جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے خانصاب میں مفلوک الحال کنبوں میں40واٹر پیوریفائر اور رمضان فوڈ کٹس تقسیم کیں۔ ایس ڈی پی او خانصاب کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اور دیگر اعلی افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ سب ڈویژن خانصاب کے دائرہ اختیار میں آنے والے40بی پی ایل خاندانوں میں واٹر پیوریفائر اور رمضان کٹس تقسیم کی گئیںجس میںکھجور ، سیوئیاں، سوجی ، خشک میوہ وغیرہ شامل ہے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او خانصاب نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر پولیس لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور شرکا ء کو یقین دلایا کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزیدپروگرام انجام دیئے جائیں گے۔