سرینگر//مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ، کنزر اور بیروہ کے میدانی علاقوں اورآبادی میں گزشتہ ایک مہینے سے تیندوے ، ریچھ اور دیگر جنگلی جانور نمودار ہورہے ہیں جس کے سبب لوگ گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جہاں اس موسم میںسیاح سیر وتفریح کی غرض سے گلمرگ آئے وہیں گلمرگ میں اب دن دہاڑے جنگلی جانور گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں جبکہ میدانی علاقوں کے انسانی آبادی میں بھی مختلف جنگلی جانور نمودار ہورہے ہیں جس سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ رہی ہے۔گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ، کنزر اور بیروہ کے میدانی علاقوں کے انسانی آبادی میں گزشتہ ایک مہینے سے درجن بھر تیندوے ، ریچھ اور دیگر جنگلی جانور نمودار ہوئے ہیں جس کی بنا پر لوگ گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ محکمہ وائلڈ کے ایک ملازم نے بتایا کہ انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کے رخ کرنے کے سب سے بڑی وجہ جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ ہے۔ ساتھ ہی جنگلات میں خوراک کی کمی کی وجہ سے یہ جانور خوراک کی تلاش میں میدانی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو انسا نی آبادی میں جنگلی جانوروں پر روک لگانے اور جانوروں کو بستیوں میں جانے سے روکنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی
اپیل کی ہے ۔