مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹی دھار علاقہ سے تعلق رکھنے والا عابد علی میر ولد عبدالمجید کچھ عرصہ تک کینسر کی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گیا ۔نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں و سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔اپنے علاقہ کا باصلاحیت نوجوان گزشتہ کچھ ماہ سے خون کے کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا تاہم علاج معالجہ کے بعد بھی وہ صحت یاب نہ ہو سکا ۔ان کی نماز جنازہ میں سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا ،سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک کیساتھ ساتھ دیگر کئی لیڈران و پنچایتی اراکین نے شرکت کی ۔عابد علی کی وفات پر ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجدبشیر خان ،ڈی ڈی سی وائس چیئر مین محمد اشفاق ،باجی محمد فاروق ،عمران ظفر ،ڈی ڈی سی چیئر مین امان اللہ چوہدری ،بی ڈی سی چیئر مین طاہرہ جبین ،شمیم اختر ،وسیم احمد سرپنچ و دیگران نے گہر ے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔