سرنکوٹ//مختلف اخبارات و ٹی چینلوں سے وابستہ صحافیوں نے سرنکوٹ میں بہتر خدمات پیش کرنے کیلئے اپنی باڈی تشکیل دی ۔اس سلسلہ میں صحافیوں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لگ بھگ سبھی صحافیوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران صحافیوں نے آپسی اشتراک و بات چیت کے ذریعہ امیر دین زرگر کو چیئر مین ،سکندر نورانی کو صدر ،آکاش ملک وائس چیئر مین ،خالد قریشی نائب صدر تعینات کیا گیا جبکہ نئی تشکیل شدہ باڈی میں محمود خواجہ ،نازک منہاس ،عبداعلیم اعوان ،نوید کاظمی ،افتخار جعفری ،سرفراز خان اور مختار حسین مجاز کو بھی نئی تشکیل شدہ باڈی میں شامل کیا گیا ہے ۔اس دوران اراکین نے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا رول ادا کریں گے ۔نئے منتخب ہوئے صدر نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔