مینڈھر //کووڈ معاملات میں ہوئے اضافے کے بعد جاری انتظامیہ کے حکم کو یکسر نظر اندا ز کرتے ہوئے مینڈھر سب ڈویژن میں ٹاٹا سومو ڈرائیورں نے لوٹ کھسوٹ شروع کر دی ہے ۔مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیور جہاں سواریاں پوری لوڈ کررہے ہیں وہائیں دوگنا کرایہ پھر سے وصول کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیوں کی جانب سے انتظامیہ کے حکم کو یکسر نظر انداز کیاجارہا ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ ٹاٹا سومو ڈرائیور پونچھ سے مینڈھر کا کرایہ 200روے وصول کرنا شرو ع ہوگئے ہیں جبکہ مینڈھر سے بھمبر گلی 100روپے لئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح دیگر رابطہ سڑکوں پر بھی اضافہ کرایہ وصولنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مسافروں و مینڈھر سب ڈویژن کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر کی رابطہ سڑکوں پر ٹاٹا سومو گاڑیوں کی جگہ مسافر بسیں چلائی جائیں تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔