کنگن //گاندربل کے گنڈ رامواری علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چند لوگوں نے نزدیکی جنگل کے کمپارٹمنٹ نمبر 40 میں ایک بیمار تیندوے کو دیکھا جب یہ خبر نزدیکی بستی میں پھیل گئی تو لوگوں کی بڑی تعداد جن میں بچے اورخواتین بھی شامل تھے، تیندوے کو دیکھنے کے لئے جنگل کی طرف روانہ ہوگئے ۔ اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لایف کے اہلکاروں کو مطلع کیا گیا۔محکمہ کے اہلکار وہاں پہنچ گئے اور تیندوے کوبیہوش کرنے کے بعد علاج کے لئے داچھی گام منتقل کردیا۔