نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ہرگزرتے دن کے ساتھ شدت آرہی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 3لاکھ 14ہزار 835وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1کروڑ 59 لاکھ30ہزار 965تک پہنچ گئی۔ سرگرم معاملات کی تعداد بڑھکر22لاکھ 91ہزار 428تک پہنچ گئی ۔ ملک میں مزید 2104افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 1لاکھ 88ہزار 657ہوگئی ہے۔ دوسری جانب جمعرات کو مزید 1لاکھ 78ہزار 841 ہوگئی ہے۔ اس طرح سے بھارت نے امریکہ کا ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیس آنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 3لاکھ 6ہزار کیس سامنے آئے تھے۔ملک میں ری کوری کی شرح 84.46 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 14.38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11915سرگرم کیسوں بڑھ کر 697467ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 54985مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3268449 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 568مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 61911ہوگئی ہے ۔درالحکومت دہلی میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 211کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 85364 ہوگئی ہے ۔ یہاں اب تک 12887افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔