بانہال// خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈوڈہ ، کشتوار ، بدھروہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کی سفید چادر بچھ گئی تھی جبکہ رام بن کے بانہال ، مہو منگت ، ڈولیگام ، بنکوٹ ، گول ، آستان مرگ کے علاوہ جواہر ٹنل کے پہاڑوں پر تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ،ضلع کے کئی ایک میدانی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے سبب پسیاں اور پتھر بھی گر آئے جس کی وجہ سے کئی اندرونی سڑکیں بند ہوئی تاہم بعد میں ان سے پسیوں کو صاف بھی کیا گیا۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں نے ایک بار پھر کانگڑی ، ہیٹر اور گرم ملبوسات کو واپس اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کر لیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے سرما کی شدت کی سردی چل رہی ہے ۔