Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جیلوں میں نظربندوں کی بگڑتی صحت پرحریت(ع) کوتشویش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 27, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
سرینگر// حریت کانفرنس (ع)نے بھارت کی مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں برسہا برس سے مقید کشمیری سیاسی نظر بندوں کی صحت و سلامتی پرموصولہ اطلاعات کے تناظر میںشدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ –  19 کی تازہ قہر انگیز لہر  کے سبب ان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فیملی ذرائع کے مطابق جیلوں اور قیدخانوں میں سہولیات کے فقدان کے سبب بیشتر قیدیوں کی صحت متاثر ہو گئی ہے۔چنانچہ تہاڑ جیل میں مقید ایڈوکیٹ شاہد الاسلام جو خاندانی ذرائع کے مطابق سخت بیمار ہے اور شدید بخار کے ساتھ ان میں COVID-19 کی علامات پائی جارہی ہیں ۔لیکن افسوس ہے کہ حکام نہ تو موصوف کا ٹیسٹ کروا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔بیان میں حریت نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جو حد درجہ تشویشناک ہے۔بیان میںکہا گیا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی محافظ تنظیموں کی اس ضمن میںمسلسل خاموشی  کے سبب حکام قیدیوں کیخلاف اس طرح کی بے حسی اور غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح کی بے رخی کا مظاہرہ تہاڑ جیل میں مقید محمد ایاز اکبر کیساتھ بھی کیا جارہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے مہلک مرض کینسر میں مبتلا اپنی اہلیہ کو دیکھنے کیلئے بار بار اپیلوں کے باوجود انہیںایک دن کیلئے بھی رہا نہیں کیا گیا یہاں تک کہ گزشتہ دنوںان کی اہلیہ نے زندگی کی آخری سانس لی ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ جموںوکشمیر کے بیشتر سیاسی رہنمائوں، نوجوانوں ، سول سوسائٹی کے معزز ارکان  یہاں تک کہ کئی خاتون سیاسی رہنمائوں کو برسہا برس  سے ان پر بغیر مقدمہ چلائے  اور عدالت میں پیش کئے بغیر قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور کئے گئے ہیں۔بیان میں سبھی کشمیری نظر بندوں کو فوری طوررہاکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایم ایل اے اُرڈی کو صدمہ، مامو انتقال کر گئے
تازہ ترین
راجوری :محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں
تازہ ترین
وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع
تازہ ترین
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?