اننت ناگ // جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ٹائون میں جنگجوئوںنے پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا۔ یہ واقعہ قصبہ کے لازبل علاقے میں شام کے وقت پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ شام کے وقت جب پولیس ناکہ پارٹی کا شفٹ تبدیل ہورہا تھا تو اسی دوران جنگجوئوںنے پولیس پارٹی پر پستول سے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ جنگجوئوں نے کچھ فائر کئے اور جائے وقوع سے فرار ہوئے۔جنگجوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی شناخت غلام محمد کے طور ہوئی۔ پولیس اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔