کنگن//مامر کنگن میں پیر کو ایک 14برس کی بچی سڑک کے ایک حادثے میں لقمہ اجل بن گئی۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے مامر کنگن علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک آئی ٹین کار نے ایک چودہ برس کی بچی کو شدید ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
بچی کی شناخت خالدہ بانو دختر انگریز علی ٹھیکری ساکن پتی مامر کنگن کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے کیس درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
معلوم ہوا ہے کہ جب مذکورہ بچی کی لاش اس کے آبائی گاوں پہچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔