گول//گول سب ڈویژن کے گول اورسنگلدان بازاروں کی نالیوں میں گندگی کے ڈھیرسے متعلق حالیہ دنوں کشمیرعظمی نے ایک خبرشائع کی تھی جس کے پیش نظر آج سنگلدان میں انتظامیہ جاگی اور گریف حکام نے سنگلدان بازار سے گزرنے والی نالی میں گندگی صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کاتہہ دل سے شکریہ کیاجووقتاًفوقتاًعلاقہ میں مسائل پرانتظامیہ تک بات پہنچانے کا اہم رول ادا کر رہاہے ۔ وہیں گول سب ڈویژن کے صدر مقام پر انتظامیہ کی آنکھ نہیں کھلی جس وجہ سے گول سے سلبلہ روڈ پر نالیوں کی حالت ابتر ہے اوربازار کے ساتھ ہی اسی نالی پرجہاں گندگی کے ڈھیر جمع ہے وہیں اس سڑک پر گاڑیاںکھڑی ہونے پر مقامی بستی نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ ٹرانسپوٹروں کے لئے بس اڈھ بنایا جائے کیونکہ یہاں ہماری بستی ہے بستی کے سامنے اس طرح گاڑیاں کھڑی کرنا کہاں کاانصاف ہے ۔محمدشریف نامی مقامی شہری کا کہنا ہے کہ یہاں ڈرائیور لوگ گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جس وجہ سے یہاں گندگی کے ڈھیر بھی جمع ہیں اور جس طرح سے فحاش کلامی یہاں کی جا رہی اس سے یہاں پرفحاشی کا اڈھ بننے جا رہا ہے جو نا قابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہاں پرمقامی پولیس اور انتظامیہ کو بھی اس بارے میں خبر کی تھی لیکن یقین دہانی کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن او ر گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یہاں کے حالات پررحم کی نظر کی جائے ۔