پونچھ //پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس نے منشیات اور نقدی سمیت 3افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کر دہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او گورسائی نیاز احمد کی قیادت میںسیکورٹی فورسز کی جانب سے لگائے گئے ایک ناکے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ہرنی پل پر ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12B-4873جو کہ نکہ منجہاڑی کی جانب سے آرہا تھا،کو روکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن موٹر سائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کوشش کرتے ہوئے مذکورہ موٹر سائیکل سوار کو روکنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ان کی تلاشی کے دوران سمگلروں کے قبضہ سے 31ہزار 5سو رروپے نقدی اور 20گرام ہیر وئن جیسی منشیات ضبط کرلی گئی ۔پولیس نے تینوں سمگلروں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ایاز احمد ولد غلام سرور سکنہ اڑی ،وویک شرما ولد پروین کمار سکنہ اڑی اور جاوید اقبال ولد طالب حسین سکنہ ڈھیری ڈبسی کے طورپر ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 40/2021پولیس سٹیشن گورسائی میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔