بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کے روز ہفتہ واری ضروری مرمت کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہی۔ بدھ کی دوپہر سے چند گھنٹوں تک بارشیں ہوئیں تاہم شام ہوتے ہوتے ابر الود مطلع کے بیچ بارشیں رک گئیں۔ ٹریفک زرائع نے طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق آج یعنی جمعرات کو شاہراہ پر دونوں طرف سے مسافر بردار گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دی جائے گی اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے سڑک کی صورتحال کی جناکاری لیں۔ سفر کرنے والے مسافروں کو نگروٹہ صبح سات بجے سے بارہ بجے تک اور قاضی گنڈ صبح سات بجے سے جمعرات دن کے گیارہ بجے تک پار کرنا لازمی ہوگا۔