راجوری //فوج کی جانب عوام کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے سب ڈویژن نوشہرہ میں 8سرکشا کیندر ،سکریننگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ سنٹروں کا قیام جھنگڑ ،مکڑی ،کلسیاں ،بجنواہ ،گگروٹ ،بریری ،ڈبر پوٹھہ اور سیری علاقہ میںکیا گیا ہے ۔ان سنٹروں میں میڈیکل سے وابستہ ساز و سامان ،مشینری ودیگر ضروری ادویات مہیا رکھی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سنٹروں کا قیام عمل میں لانے کا اصل مقصد وائرس کا کمیونٹی پھیلائو روکنا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مکینوں کو بیدار کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں اور بیواہوں کو ویکسین دینے کیساتھ ساتھ ادویات و بیدار بھی کیا جارہا ہے۔فون نے بتایا کہ تمام سنٹروں کو سب ڈویژن کے سرحدی علاقوں میں قائم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پسماندہ دیہات کی عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے ۔