ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کو بارہ بجے کے بعد تبدیلی آئی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا اور رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں۔شدید بارش کی وجہ سے بھلیسہ، ٹھاٹھری، بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور بیشتر دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا۔اس دوران رابطہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر ایک بار پھر سیول سوسائٹی نے تعمیراتی ایجنسیوں کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹھاٹھری کلہوتران، بھدرواہ ڈوڈہ و دیگر شاہراہوں پر مکمل نکاسی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی مسافروں و راہگیروں کے لئے وبال بن جاتا ہے اور کئی مقامات پر سڑک حادثات کا سبب بنتا ہے۔انہوں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے شہروگام کی رابطہ سڑکوں پر نکاسی نظام تعمیر کروانے و پتھروں و ملبہ ہٹانے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔