مہور//سب ڈویژن مہور کے دیول بٹ پورہ میں پانی کی پائپیں خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہیں اور مختلف مقامات پر پائپیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی تو وقت پر کرایہ وصول کرتا ہے لیکن ان غریب لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے افسران کو اپنی مشکلات سنائی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔مقامی نوجوان امتیاز بٹ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ان پائپوں کی مرمت کی جاتی تو لوگوں تک بہتر سپلائی مل سکتی تھی لیکن محکمہ صرف کرایہ وصول کرتا ہے ان پائپوں کو مرمت کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے ان پائپوں کو مرت کرنے کی اپیل کی ہے۔